English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا دن، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

القمر

سرینگر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا ۔

جمعرات کو دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا یا اور دنیا کو پیغام د یاکہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔علاوہ ازیں مشیر برائے کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔

ہندوستان نے اپنی فوج 80ہزار سے 10لاکھ کردی لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آسکی،کشمیری حق خوداردیت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے