English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا لانگ مارچ معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد : وفاق میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کوحکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا الگ الگ یا مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

پارلیمنٹ کا اجلاس 3 نومبر کو بلانے کی تجویز ہے۔ اجلاس میں لانگ مارچ اور اداروں کے سربراہان کی جانب سے پریس کانفرنس پر بحث کرائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے