ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرجناح اسپتال سے گرفتار

کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جناح اسپتال سے حراست میں لے لیا۔گرفتاری کے بعد رکن اسمبلی کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا گیاہے ،اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنےکےکوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کےلگنےکا ہے، جناح اسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی، پولیس نے اس تاثرکو مسترد کردیاہے کہ شارع فیصل پر دوران احتجاج پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کیخلاف کراچی کے علاقے شارع فیصل پر احتجاج کیا گیا جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں