English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق نگراں وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے

القمر

لاہور : سابق نگراں وزیر اعظم اورسینئر سیاستدان سردار میر بلخ شیر مزاری طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاستدان اور پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری دنیا سے رخصت ہو گئے،سابق نگران وزیراعظم کی عمر 95 سال تھی، وہ کئی ہفتوں سے لاہور میں زیر علاج تھے۔

بلخ شیر مزاری کو 1993 میں نگران وزیر اعظم تعینات کیا گیا تھا، جبکہ وہ کئی مواقعوں پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے