English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی قیادت سے مسلمانوں کی توقعات وابستہ ہیں، ڈاکٹر خالد محمود خان

القمر

انقرہ:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت اور عوام سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوم اقوام کو توقعات وابستہ ہیں۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ترکیہ کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان نے امت مسلمہ اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے جو ویژن دیا تھا اس پر عمل کیا جائے تو امت کے دیرینہ مسائل حل ہوسکتے ہیں ، فاتح اربکان اپنے بزرگ نجم الدین اربکان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت کی راہنمائی کریں۔

ڈاکٹر خالد محمود خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ہندوستان کی قیادت نے خود اقوام متحدہ میں جا کر اقوام عالم کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا تا کہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کریں ہندوستان اپنے اس عہد سے انحراف کر چکا ہے اور 15لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ترکیہ کی عوام اور قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ،اس موقع پر نیو رفاہ پارٹی کے سربراہ فاتح اربکان نے کہاکہ نیو رفاہ پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے