English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی قیادت نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے استعفا مانگ لیا

القمر

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی اور مجھے بتایا گیا کہ پارٹی کی قیادت میری سیاسی پوزیشن سے خوش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے مجھ سے سینیٹ کی نشست کا استعفی مانگا گیا ہے جس کے بعد اب میں آج بدھ کوچیئرمین سینیٹ کے پاس اپنا استفا جمع کروا دوں گا۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں خوشی سے اپنا استعفا پیش کرتا ہوں اور مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔  سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے