English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم 92 کے فائنل میں خوفزدہ تھے، آج کے لڑکے دباؤ میں نہیں، رمیز راجا

القمر

میلبرن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ 1992کے فائنل سے قبل ہم تھوڑا خوف زدہ تھے لیکن یہ لڑکے دلیر ہیں دباﺅ نہیں لے رہے۔

چیئرمین پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے میلبرن پہنچ گئے ہیں، گرانڈ پہنچ کر انہوں نے پاکستانی ٹیم سے ملاقات کی،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور کچھ کام نیدرلینڈز نے بھی کیا لیکن جس ٹیم کی نیت ٹھیک ہوتی ہے قدرت بھی ساتھ دیتی ہے۔

رمیز راجہ  نے کہا کہ بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، انگلینڈ کی ٹیم سے ہم حال ہی میں ہوم سیریز کھیلے ہیں،چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1992کا فائنل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ نہیں گیا، 30سال بعد میلبرن گراﺅنڈ دیکھا،رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈ کپ روانگی سے قبل کہا تھا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا تھا، لیکن ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں، یہ نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، میں نے ایک کام کیا کہ اس ٹیم سے پنگا نہیں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے