English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی،رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بچے بازیاب

القمر

کراچی:سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 مغوی بچے بازیاب کرالئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس اور سندھ رینجرز نے تکنیکی بنیاد پر مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دو کمسن بچوں کے اغوا اور 5 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی کے دوران دونوں کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب شاہ فیصل کالونی کے علاقے سے دو کمسن بچوں کے اغوا کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی جس پر بچوں کے اہل خانہ سے 5کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کورنگی شاہ فیصل کالونی پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی تکنیکی بنیاد پر بچوں کے اغوا کاروں کا سراغ لگاتے ہوئے داد شورو گوٹھ چوکنڈی شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں ملزمان کی تلاش مکمل کی۔

 بعدازاں چار مسلح اغوا کار ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے بعد دو زخمی اغوا کار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور دونوں کمسن بچوں کو بازیاب کرواکر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عاقب، ابوکر، منظور اور عمر شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن ، تین موبائل فون برآمد کئے ہیں۔

گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ دوسرے دو ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے