English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ترکیہ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

القمر

اسلام آباد:پاکستان  نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان استنبول میں ہونے والے گھنائونے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں.

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، یقین ہے کہ پرعزم ترک عوام امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے