English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلے مجھے قتل کی دھمکیا ں دیں اب لال حویلی پر ڈرون چلائے جارہے ہیں،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اسکی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں، یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اسکے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں ۔

 سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے لیکن انکی خواہش خبر نہیں بن سکتی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے وہ 15 روز میں صاف ہوجائے گا ناکامی انکا مقدر ہے پنڈی ایک پر امن شہر ہے، میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے