انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے گندم برآمد کرنے کے معاہدے پر ترکی کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
پی این ایس جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی کا دوسرا دورہ کر کے خوش ہوں، پاکستان اور ترکی کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، آج ہمارے تاریخی تعلقات کا ایک عظیم دن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج متعدد تنازعات کا سامنا ہے، اگر امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے تیار رہنا ہوگا‘۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روس یوکرین گندم برآمد معاہدے پر ترکی کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سستے اور قابل تجدید توانائی ذرائع کیلیے اقدامات کررہا ہے، پاکستان اور ترکی کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم نے پیش کش کی کہ رجب طیب اردوان، آئیے ہمارا ساتھ دیں کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کریں، پاکستان اور ترکی ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔
Prime Minister Shehbaz Sharif and Turkish President Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) at the splendid launching ceremony for the third of the four Milgem Corvette ships for the Pakistan Navy, PNS Khaibar, at the Istanbul Shipyard.#PMShehbazinTurkey pic.twitter.com/oA06USt1Ei
— PML(N) (@pmln_org) November 25, 2022
