English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: مدرسے میں شدید دھماکہ،10 طلبہ ہلاک متعدد زخمی

القمر

  افغانستان کے صوبہ سمانگان میں واقع ایک مدرسے میں ہوئے  شدید دھماکے میں  10 طلبہ ہلاک ہو گئے ۔

 طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور  نے کہا ہے کہ  سمنگان کے مرکز میں واقع ایبک نامی قصبے میں موجود مدرسے میں نماز ظہر کے دوران  شدید دھماکہ ہوا۔

اس واقعے میں  دس طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی ذمے داری  فی الحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے