ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں، الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75 سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔

 رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدر اہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں