English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں 5 دسمبر عالمی یومِ کافی منایا گیا

القمر

5 دسمبر، ورلڈ ٹرکش کافی ڈے کے موقع پر امریکہ کے شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

نیس ڈیک ٹاور کی عمارت کے سامنے منعقدہ اس تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف ٹرکش امریکن ایسوسی ایشنز (TADF) اور ترک کافی لیڈی فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔

غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور ترک نژاد امریکی کمیونٹی کے شہریوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں جہاں لائیو میوزک اور ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی، وہیں ٹائمز اسکوائر کے قریب دو الگ الگ ڈیجیٹل اسکرینوں پر ترک کافی کی خصوصیات، ثقافت اور تاریخ کو بیان کرنے والے مناظر پیش کیے گئے ہیں ۔

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) نے ترک کافی کو متعارف کرایا اور ترک کافی کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ تقریب میں ارجنٹائن کے لوگوں کو ترک  کافی بنانے کا موقع فراہم کیا۔

5 دسمبر کو "ورلڈ ٹرکش کافی ڈے” کے دائرہ  کار  میں بیونس آئرس کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ترک کافی کو متعارف کرایا گیا، مہمانوں کو پیش کیا گیا اور اسے بنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا میں ورلڈ ترک کافی ڈے کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

میڈرڈ کے انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں ترک سفارت خانے اور میڈرڈ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کی تنظیم کے ساتھ منعقدہ تقریب میں ترک کافی کی خصوصیات، ثقافت اور تاریخ کو متعارف کرایا گیا۔ اس پریزنٹیشن میں ہسپانوی اور ترک مہمانوں اور کچھ غیر ملکی سفارت کاروں نے شرکت کی، جنہیں ٹرکش ڈیلائٹ بھی پیش کی گئی۔

انقرہ میں جارجیا کے سفیر جارج جنجگاوا نے بھی پریس کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ترک کافی بہت پسند ہے۔

انہ۰وں نے کہا کہ دنیا میں کافی پیدا کرنے والے بہت سے ممالک ہیں، لیکن ترک کافی کی بات ہی کچھ اور ہے۔

انقرہ میں اطالوی سفیر، جیورجیو ماراپوڈی نے 5 دسمبر کے عالمی یوم ترک کافی کے موقع پر، صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹر  فخر الدین  آلتون  کی طرف سے سفیروں کو بھیجے گئے کافی کپ کے تحفے کے ساتھ، ترک کافی پیتے ہوئے اپنی   تصویر شیئر کی ہے ۔

ماراپوڈی  نے کہا ہے کہ ترک  کافی ترکیہ کی ثقافت کو جاننے کا ایک خوشگوار طریقہ ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں "5 دسمبر، ورلڈ ترک کافی ڈے” کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ماسکو یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کی جانب سے ماسکو میں ترک سفارت خانے میں منعقدہ پروگرام میں ترک کافی کا منفرد طریقے پر   مشتمل پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے