English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپ،زخمی فوجیوں کی اطلاع

القمر

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

بھارتی اے این آئی نیوز کے مطابق، جھڑپوں میں کئی چینی اور کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 یہ جھڑپیں نو دسمبر سے شروع ہوئیں، اس خبر پر تاحال چینی اور بھارتی وزارت خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

چھ زخمی بھارتی فوجی علاج کے لیے گوہاٹی لائے گئے ہیں جبکہ اس  واقعے کے بعد بھارتی اور چینی کمانڈرز کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

چینی اور بھارتی فوج کی سال 2020 میں لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں بھارت کے 20  اور چین کے چار فوجی مارے گئے تھے۔

 ان جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کی فوجوں نے سرحد پر اپنے مورچے سنبھال لیے تھے جبکہ بھارت نے فضائی میزائل نظام جبکہ چین نے  ٹینک متعین کر دیئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے