English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب، ثانیہ طلاق کی افواہیں دم توڑنے لگیں، شعیب کا انسٹاگرام اکاؤنٹ توجہ کا مرکز بن گیا

القمر

پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے مابین طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جو اب تک سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم حال ہی میں شعیب ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر درج تفصیل کے باعث طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں۔

شعیب ملک کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر درج تعارف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں سمیت کئی بھارتی مداح بھی کرکٹر کے بائیو کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے بائیو میں ثانیہ مرزا کا اکاؤنٹ ٹیگ کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ ایک سُپر وومن کے شوہر ہیں اس لیے ان کی بائیو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

لوگوں کی توجہ جب اس جانب گئی تو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں نے اس حوالے سے تسلی اور خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو شعیب کے سوشل میڈیا بائیو پر ایسا نہ لکھا ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے