ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونے کی نرخ میں بڑا اضافہ، قیمت بدستور تاریخی بلندیوں پر

  کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی اڑان جاری ہے، آج سونے کے نرخ میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام قیمت 3344 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز 12 ڈالرز اضافہ کے بعد 1808 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت مزید 30 روپے اضافہ سے 2050 روپے کی سطح پر رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں