English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیکاٹ مہم کے باوجود فلم ’پٹھان‘ کے دونوں گانے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے دونوں گانے ریلیز کے بعد یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیے گئے دونوں گانے اس وقت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

گانے’بے شرم رنگ‘ کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ یوٹیوب کی میوزِک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

’جھومے جو پٹھان‘ کو صرف ایک دن میں 20 ملین ویوز مل گئے ہیں اور یہ میوزک کیٹیگری میں 9 ویں پوزیشن پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم اگلے ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس کا ٹیزر اور پھر اس کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم سے متعلق تنازعات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور انتہاپسندوں نے انہیں نشانے پر لے رکھا ہے۔

فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے