English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی میں فلم اسکریننگ ایونٹ، طلبا کی بنائی گئی فلموں کی نمائش







اسکریننگ ایونٹ میں فلم سازی (فلم میڈیا) کے طلبا نے اپنے فائنل ایئر پروجیکٹ پیش کیے۔ (فوٹو: فائل)

  کراچی: کراچی یونیورسٹی کے شعبہ وژوئل اسٹڈیز میں دو روزہ فلم اسکریننگ ایونٹ کا آغاز ہوگیا جس میں فلم سازی(فلم میڈیا) کے طلبا نے اپنے فائنل ایئر پروجیکٹ پیش کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالب علم حمد ہاشمی کی فلم ’چھلاوا‘ اور کمیل علی رضوی کی ’سرکاری بانجھ‘ کو  پہلی جبکہ حمزہ زیدی کی ’آندولن‘ کو دوسری اور سید محمد علی کی فلم ’سونیا‘ کو تیسری بہترین فلم قرار دیا گیا۔

film1

فلم جیوری میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یاکی اسمتھ اور پاکستان کی معروف فلمی جوڑی نبیل قریشی اور فضا علی شامل تھے۔

film2

کوآرڈینیٹر فلم میڈیا علی عباس، اسسٹنٹ پروفیسر ٹیکساس یونیورسٹی یاکی اڈمتھ، فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی(دائیں سے بائیں)

 

ایونٹ میں پیش کی جانے والی دیگر فلموں میں فلم ساز طوبیٰ کی ’موسم بِٹوین دی سِیز‘، ہارون عامر کی ’ایزاکیل‘، مہدی رضوی کی ’نیم ٹری‘، محمد اسامہ کی ’بلیو فائر ورکس‘، عمر خان کی ’ٹرنگ ٹرنگ‘، نصر کاظمی کی ’آنسو‘، علی بازل کی ’یادوں کی سواری‘، شہریار خان کی ’اسٹرنگ‘، عزیفہ کی ’چالیں‘، شجاع الدین کی ’وی آر اِن ہیون‘ اور محمد نعمان کی ’آئینہ‘ بھی شامل ہیں۔

film3

نوجوان فلم میکرز اور جیوری ممبران

 

فلم میڈیا کے کوآرڈینیٹر علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ طلبا محدود وسائل کے باوجود اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائے ہیں، اساتذہ نے اپنی زیر نگرانی بننے والی فلموں کے لیے ذاتی حیثیت میں طلبا کی بھرپور مدد کی۔

film4

اسکریننگ ہال کا منظر

 

انہوں نے مزید کہا کہ تیزی سے پنپتی ہوئی پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یہ نوجوان فلم ساز اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

 

film 5

 

نوجوان فلم سازوں کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جبکہ دو روزہ ایونٹ 26 دسمبر تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے