English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

مکہ المکرمہ: پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں ماورا حسین نے لکھا کہ الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔

ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ان کیلئے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے