پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں کو روکنے اور پاکستان کی سرحدی سلامتی میں اضافے کی خاطر فنڈ فراہم کرنا چاہتا ہے۔
روزنامہ ڈان کے لئے جاری کردہ بیانات میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے میں نے امریکی کانگریس میں ریاست نیو جرسی کے سینیٹر اور امریکہ سینٹ کی امورِ خارجہ کمیٹی کے سربراہ بوب میننڈز اور ریاست جنوبی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے دہشت گردانہ حملے روکنے کے لئے سرحدوں پر سکیورٹی میں اضافے کی خاطر پاکستان کو فنڈ دینا چاہتا ہے۔ منینڈز اور گراہم نے کہا ہے کہ اس کے لئے امریکہ نے 2023 کے بجٹ میں اسلام آباد کے لئے فنڈ مختص کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے 19 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم، پاکستانی طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف جدوجہد کے لئے ، پاکستان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
پاکستان طالبان نے 28 نومبر کو سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں 10 مئی کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ فائر بندی کی مدت ختم ہونے اور عسکریت پسندوں کو ملک کی سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کا حکم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دہشت گردتنظیم نے اس تاریخ سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک طالبان کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کی جاتا ہے۔
