English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

القمر

مکہ المکرمہ: بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر جنت زبیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

عمرے پر جنت مرزا کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے اور دونوں نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’جمعہ مبارک، ہم نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا‘۔

تین روز قبل اداکارہ نے مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں اور ان کے ہمراہ والدین بھی تھے۔

اداکارہ کے مداح عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ان پر مبارکباد دے رہے ہیں اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے