English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین کے تحت وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، گورنر پنجاب

القمر

 لاہور: گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیار کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھےگا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی کیونکہ مسلم لیگ ن قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزہر اعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کیا، عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا، قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان،اتحاد تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز ، ہسپتال ۔ تعلیمی ادارے اور ناقابل تسخیر دفاع دیا، سی پیک جیسے منصوبے کو ملک میں فروغ دیا، ملک کو طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے