ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقہ میں ٹینکر میں دہماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہفتے کے روز ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے ہلاک  ہونے والے  افراد کی تعداد  15  تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر صحت جو فاہلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

فاہلہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے تین قریبی ہسپتال کے ملازم تھے جو دھماکے کے کی وجہ سے  تباہ ہو گیا ہے۔

ہائی ویز ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان سائمن زوان نے بتایا کہ دھماکے کی آواز  5 کلومیٹر  دور تک سنائی دی گئی۔

جوہانسبرگ کے ضلع بوکسبرگ میں پل کے نیچے پھنس جانے والے  ایندھن کے ٹینکر میں  رگڑ کی وجہ   سے شدید دہماکہ ہوا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں