English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مودی۔ زلنسکی ملاقات

القمر

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

بھارت وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں  دونوں رہنماوں نے، دو طرفہ تعاون کو تقویت دینے اور 24 فروری سے جاری جنگ کے بارے میں، تبادلہ خیالات کیا ہے۔

بیان کے مطابق مودی نے یوکرین میں جھڑپوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کی اپیل کا قوّی شکل میں اعادہ کیا  ہے۔

مودی نے کہا ہے کہ بھارت امن کی ہر طرح کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم،  یوکرین میں جھڑپوں سے متاثرہ عوام کی انسانی امداد جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

مذاکرات میں بھارت کی جی۔20 ٹرم چئیر مین شپ اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے پیش کئے گئے  10 شقوں پر مبنی "یوکرین فارمولے” پر بھی غور کیا گیا۔

زلنسکی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” میں نے بھارت کے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے اور جی۔20 سربراہی اجلاس کی ٹرم چئیر مین شپ کے دوران ان کے لئے کامیابیوں کی تمنّا ظاہر کی ہے۔ جی۔20 سربراہی اجلاس سے میں نے ایک امن فارمولے کا اعلان کیا تھا اور مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت اس فارمولے کا اطلاق کرے گا۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں انسانی امداد اور تعاون پر بھی میں نے مودی کا شکریہ ادا کیا ہے”۔

واضح رہے کہ 10 شقوں پر مبنی یوکرین میں امن فارمولہ  جوہری سلامتی، غذائی و توانائی سلامتی اور روسی یونٹوں کے یوکرین سے انخلاء جیسے موضوعات پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے