English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک، غیر اخلاقی اور فحش پیغامات نے پریشان کر دیا

کراچی: معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔

حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

طوبیٰ نے لکھا کہ ’کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں‘۔

اسکرین شاٹ: طوبیٰ انور

طوبیٰ انور نے ’مجھے ملنے والے پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کرسکتی، میں پچھلے کئی ماہ سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، یہ حرکت دوسروں کر پریشان کرنے والی ہے‘۔

اسکرین شاٹ: طوبیٰ انور

طوبیٰ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے‘۔

اسکرین شاٹ: طوبیٰ انور

انہوں نے مزید لکھا کہ ’دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے