ٹریول گائیڈ Tasteatlas نے 2022 کے بہترین کھانوں اور پکوانوں کا انتخاب کیا ہے۔
ٹیسٹ اٹلس ، جس میں پوری دنیا کے پکوان شامل ہیں، نے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے ارضِ روم کے ” چاع ” کباب کو بھی ٹاپ 10 پکوانوں میں شامل کیا۔
دنیا بھر میں مشہور چاع کباب تیار کرنے والے شیف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
چاع کباب ترکیہ کے کھانوں میں کباب کے طور پر بکرے یا بھیڑ کے گوشت سے تیار کیا جاتا ہے۔
روایتی طور پر یہ کباب ارضِ روم کے علاقے اوتلو میں تیار کیا جاتا ہے۔ یہ چاع کباب پہلے سے سیزن شدہ گوشت کو چپٹے سیخ میں پرونے کے بعد آگ پر تیار کیے جاتے ہیں اور پھر اسے سروس کے لیے پیش کردیا جاتا ہے۔
اس کباب کو چاع نام اس کی سیخوں کے استعمال کی وجہ سے دیا جاتا ہے۔
