اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ "میں، تل ابیب کے لئے ترکیہ کے سفیر شاکر اوزکان تورنلر سے اسنادِ سفارت وصول کرنے کا بے صبری سے منتظر ہوں”۔
ہرزوگ نے ، صدر رجب طیب ایردوان کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کے لئے انقرہ کے لئے اسرائیل کے سفیرایریت لیلیان کی کل صدارتی سوشل کمپلیکس میں حاضری اور ان کے لئے اسرائیل کے قومی ترانے کے ساتھ منعقدہ استقبالیہ تقریب کے ویڈیو مناظرسوشل میڈیا سے شئیر کئے ہیں۔
اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے ویڈیو کے ساتھ ترکی زبان میں شئیر کردہ متن میں کہا ہے کہ "آج سفیر ایریت للیان کے صدر ایردوان کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کے دوران صدارتی دفتر میں دوبارہ سے اسرائیل کا قومی ترانہ سننا نہایت متاثر کن تھا۔ میں زمانہ قریب میں ترکیہ کے سفیر سے اسنادِ سفارت قبول کرنے کا بھی بے صبری سے منتظر ہوں۔ یہ اسرائیل۔ ترکیہ تعلقات میں ایک بڑا قدم ہے”۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سال بھر میں متعدد اقدامات کر چکے ہیں۔
مارچ میں اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ انقرہ کے بعد مئی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بھی جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔
ترکیہ اور اسرائیل نے 17 اگست کو سفارتی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لانےا ور دو طرفہ شکل میں سفیر متعین کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تل ابیب کے لئے ترکیہ کے سفیر شاکر اوزکان تورنلر اپنے مقامِ سفارت پر پہنچ گئے ہیں لیکن تاحال انہوں نے اسرائیل کے صدر کو اسنادِ سفارت پیش نہیں کیں۔
