ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں شدید سیلاب سے 32 افراد ہلاک

فلپائن میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی  ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق نیشنل بورڈ فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان  کہا گیا ہے کہ  سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی، 11 افراد زخمی اور 24 افراد کابھی تک لا پتہ ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی جانیں گنوانے والے 32 افراد میں سے کم از کم 16 کا تعلق منڈاناؤ کے علاقے سے تھا اور یہ خطہ آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مقامات میں سے ایک  ہے۔

بیان میں  کہا  گیا کہ 18 صوبوں  کے  کم از کم 6 خطوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث 56 ہزار 110 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل  کردیا گیا ہے جبکہ اس  سیلاب سے  تقریباً 486 ہزار افراد متاثر ہوئے اور کم از کم 81 ہزار افراد کو   عارضی پناہ گاہوں  میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

اطلاع کے مطابق  تباہی میں 4 ہزار 68 مکانات کو نقصان پہنچا، سیلاب سے 123 سڑکیں اور 12 پل متاثر ہوئے، اور اب تک   کئی گھروں کو بجلی فراہم نہیں کی جا سکی ہے ۔

فلپائن  ہر سال اوسطاً 20 آفات مثلاً ٹائفون اور طوفانوں کا شکار  ہونے والا یہ ملک  قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر  ہونے والے ممالک میں  سے ایک ہے۔

816

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں