English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیا، مفتی منیب نے کہا کہ یہ قرآن کی آیت ہی نہیں ہے

القمر

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے ’خان صاحب کا فرمان‘ کے نام سے ٹوئٹ میں ایک نوٹ درج کیا، جس میں انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ ’خان صاحب نے فرمایا ہے کہ ’قرآن کی آیت ہے: دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالو‘، ان سے گزارش ہے کہ قرآنِ کریم میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے‘۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’قرآنِ کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے عیب جوئی، طعن و تشنیع، ٹوہ لگانے، تمسخر اُڑانے، برے ناموں سے پکارنے، بدگمانی، تجسس اور غیبت سے منع فرمایا ہے، البتہ حدیثِ پاک میں دوسروں کے عیوب پر پردہ ڈالنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے اور اس کا اجر بھی بیان فرمایا گیا ہے مگر یہ سب کے لیے ہے، نیز عزت کمانے کے لیے دوسروں کی عزت کرنی پڑتی ہے‘۔

مفتی منیب الرحمٰن نے اپنے بیان میں دعا بھی کہ’ اللّٰہ تعالیٰ ہم عاجز بندوں سمیت خان صاحب اور سارے سیاسی قائدین کو کتاب و سنت کے احکام پر عمل کی توفیق عطافرمائے’۔

اس سے پہلے بھی عمران خان غلط اور مبہوم تاریخی اور اسلامی حوالے دینے کی وجہ سے کئی دفعہ تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے