ایران نے 4 ایئر بس طیارے خرید لئے ہیں۔
ایران اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق، خبر ذرائع ابلاغ میں نکلنے کے بعد، ایران سول ایوی ایشن کے سربراہ حسن خشوع نے طیاروں کی خرید کی تصدیق کر دی ہے۔
خشوع نے کہا ہے کہ ” فرانس میں تیار کئے گئے ایئر بس 340 طیارے گذشتہ دنوں ایران پہنچ گئے ہیں”۔
تاہم طیاروں کی درآمد سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ8 مئی 2018 کو امریکہ کی، ایران کے ساتھ طے شدہ، جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ دستبرداری کے بعد امریکہ وزارت خزانہ کے شعبہ برائے ‘غیر ملکی اثاثوں کے تحفظ’OFAC نے امریکہ کی دستبرداری سے کالعدم ہونے والی تمام پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس دائرہ کار میں 6 اگست 2018 کو دوباہ نافذالعمل ہونے والی امریکی پابندیاں سول ایوی ایشن سیکٹر کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔ پابندیوں کی وجہ سے ایران ،مسافر طیارے اور طیاروں کے اسپیئر پارٹس کی درآمد نہیں کر سکتا۔
ایران ایئر لائن یونین کی انتظامی کمیٹی کے نائب سربراہ علی رضا بہرور نے دسمبر 2021 کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پابندیوں کے باعث سول ایوی ایشن کے نصف سے زائد طیاروں کی مرمت نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے طیارے پرواز کے قابل نہیں رہے۔
واضح رہے کہ طیاروں میں خرابی کی وجہ سے ملک میں ایک تواتر سے پروازیں منسوخ ہو رہی یا پھر تاخیر سے کی جا رہی ہیں۔
