English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کے خلاف مقدمہ

القمر

جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کے خلاف اپنے مظاہروں کے بعد کے بعد ارد گرد کے علاقے میں ترکوں پر حملہ  کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے میں پی کے کے کے 320 حامیوں کی شرکت کے بعد گروپ کے 20-25 افراد کی آس پاس کے لوگوں سے گالی گلوچ کی تاہم  پولیس کی مداخلت سے واقعات کے شدت اختیار کرنے سے قبل ہی اس پر قابو پالیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کو ریاستی سیکورٹی سروس  نے تفتیش میں استعمال کیا گیا، ڈورٹمنڈ پولیس نے مطالبہ کیا کہ امن کو خراب کرنے اور جسمانی تشدد کا سہارا لینے کی تحقیقات شروع کرنے اور  عینی شاہدین کو اس سلسلے میں   درخواست دینے کو کہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر PKK کے حامیوں کے ایک گروپ کی تصاویر موجود ہیں جن کے ہاتھوں میں جھنڈے اور  ڈنڈے موجود ہیں  اور وہ   حملہ اور ہنگامہ کرتے ہوئے دکھائی  دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے