English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احسن خان کی نئی وڈیو نے مداحوں کو نئی بحث میں ڈال دیا


فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستانی اداکار احسن خان کی نئی وڈیو نے ان کے مداحوں کو نئی بحث میں مبتلا کردیا۔

احسن خان نے انسٹاگرام پر ایک نئی وڈیو شیئر کی ہے جس ان کی ناک کا بدلا ہوا ڈیزائن دیکھ کر مداح حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار کے اکثر مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ آپ نے ضرور ناک کی سرجری کروائی ہے اور آپ کے چہرے کا لُک بہت الگ آرہا ہے۔

Untitled-1

فی الحال اداکار کی جانب سے مداحوں کے دعویٰ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

احسن خان حال ہی میں اپنے ڈرامے ’فراڈ‘ سے فارغ ہوئے ہیں اور انہوں نے گاڑی میں گانے کی ایک وڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکار کو ’اڈاری‘ میں ولن کا کردار ادا کرنے سے شہرت ملی اور انہوں نے انڈسٹری میں مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے