English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تونیشا شرما کے میک اپ روم سے اداکارہ کے ہاتھوں لکھا ڈائری کا ورق برآمد

القمر

 ممبئی: خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کے کیس میں ایک نئی پیشرفت ہوئی ہے اور ان کے ہاتھوں لکھا ہوا ایک پرچہ خودکشی والے کمرے سے ملا ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ ’علی بابا: داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کی تھی اور وہ میک اپ کمرے کے واش روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔

پولیس اس سے قبل اداکارہ کے دوست شیزان خان کو قتل کے شبھہ میں گرفتار کرچکی ہے اور 30 دسمبر تک اس کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق تونیشا شرما نے خودکشی سے قبل شیزان خان سے بات چیت کی تھی  اور دونوں کے درمیان دو ہفتے قبل بریک اپ ہوا تھا۔

اداکارہ کے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ میں درج ہے کہ ’وہ (لڑکی) خوش نصیب ہے کہ اس کے پاس میرے جیسا کو اسٹار ہے‘۔

پولیس نے شیزان اور تونیشا کے درمیان 250 صفحات کا واٹس ایپ ڈیٹا بھی برآمد کیا ہے اور اس کا تجزیہ کا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے