English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نامور بھارتی ہدایت کار دار فانی سے کوچ کر گئے

القمر

 ممبئی: بولی وڈ انڈسٹری کو مشہور فلمیں دینے والے نامور فلمساز نتن منموہن انتقال کر گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نتن کو ہفتہ کے روز دل کا دورہ پڑنے پر ممبئی کے کوکیلا بین دیرو بھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتن ممبئی اسپتال منتقل کئے جانے کے چار روز بعد جمعرات کے دن انتقال کر گئے۔

نتن کی مشہور فلموں میں 1992 میں ریلیز ہونے والی جوہی چاؤلہ  اور رشی کپور کی فلم بول رداھا بول، 1994میں بولی وڈ اسٹار انیل کپور اور سری دیوی کی لاڈلا اور 2011 میں ریلیز ہو نے والی سلمان خان کی فلم ریڈی شامل ہیں۔

نتن منموہن ماضی کی مشہور فلموں بھرم چاری، نیا زمانہ اور گمنام سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار منموہن کے بیٹے تھے اور یہی ان کی شوبز سے وابستگی کی وجہ بنی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے