English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سدھارتھ اور کیارا کے درمیان شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کے درمیان شادی کی شاہانہ تقریب فروری میں منعقد ہوگی۔

انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ جوڑی کے درمیان شادی کی تقریب کے متعلق تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 فروری کو شادی سے قبل کی تقریبات مہدی، ہلدی اور سنگیت منعقد ہوں گی جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 6 فروری کو ہوگی۔

شادی کی شاہانہ تقریب جیسلمر پیلس ہوٹل راجھستان میں منعقد ہوگی اور اس کے لئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے۔

تقریب کو محفوظ بنانے کیلئے سیکورٹی اہلکار اور محافظ 3 فروری کو جیسلمر ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے