English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ معظمہ: پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے مکہ المکرمہ میں جاکر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

دنیا کے اکثر ممالک میں چھٹیوں کے باعث لوگ مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں، شائستہ لودھی نے اپنے وقت کو قیمتی بنانے کیلئے دنیا کے بہترین شہروں مکہ اور مدینہ کا رخ کیا ہے۔

شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنے روحانی سفر کی مختلف تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔

نفیس قسم کے عبایہ اور لباس میں اداکارہ انتہائی پرسکون اور مطمئن نظر آتی ہیں، انہوں نے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔

sss

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے