English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمان پارک: عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات پر ختم

القمر

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک کے سامنے سیکنڈری اسکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس کے دستے  اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی سخت کی گئی۔ زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔

ٹیچرز سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹے تک زمان پارک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔ احتجاجی اساتذہ کے رہنما نے بتایا کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور حکومت نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی جانب سے بھی زمان پارک دھرنا دیا گیا تھا، دھرنے کے شرکا کو دو روز میں ان کے مطالبات کے حق کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے