ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: ہم نے صومالیہ کو 25 ہزار ٹن گندم بھیجی ہے

یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ اینڈرے یرمک نے کہا ہے کہ ہم نے صومالیہ کو 25 ہزار ٹن گندم بھیجی ہے۔

اینڈرے یرمک نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم غذائی مسائل کے مقابل صومالیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ زرعی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر صومالیہ کو بھیجی گئی 25 ہزار ٹن گندم ‘بربیرا ‘بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” یہ گندم بھوک کی دہلیز پر پہنچے ہوئے افریقی عوام کے لئے  یوکرین کی طرف سے ایک امداد ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گندم عالمی غذائی پروگرام ‘ ڈبلیو ایف پی’ کے تعاون سے بھیجی گئی ہے۔ گندم کے لئے لاجسٹک تعاون فن لینڈ، جاپان اور فرانس کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے ستمبر میں بھی صومالیہ اور ایتھوپیا کو 50 ہزار ٹن گندم کی امداد فراہم کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں