ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی جانب سے سال 2022 کا مختصر خلاصہ اور 2023 کی توقعات

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ آج ہم نہ صرف  سال نو کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں بلکہ  جمہوریہ ترکیہ  کے نئی صدی میں قدم رکھنے والے ایک دور میں  بھی  داخل ہو رہے ہیں۔

ترک صدر نے  سماجی رابطوں کے پیج پر  سال 2023 کی مبارکباد دیتے ہوئے 2022 کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں  ملک بھر میں    پرانے مکانات کی تعمیر ِ نو ، ماحولیاتی صفائی اور صفر فضلہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

ملک میں جمہوریہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل ہاؤسنگ اقدام شروع کرنے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ ہم نے ابتک  20 ہزار سماجی رہائشوں کی تکمیل کی ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایک لاکھ پودے لگائے گئے ہیں ، 49 قومی باغات مکمل کر کے عوام کے لیے کھولے گئے ہیں  ایردوان نے کہا کہ قومی باغات کی کل تعداد 152 تک ہو گئی ہےاور 310 منصوبوں کی تعمیر کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کے برخلاف  کاربن گیسوں کے اخراج کے ہدف کو سن 2030 تک 41 فیصد  تک بڑھا دیا گیا ہے۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں 231 ارب ڈالر  کی برآمدات سر انجام دینے کا ذکر کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ ہم نے 18 ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بعید ممالک حکمت  عملی  کو عملی جامہ  پہنایا ہے۔  لہذا ہم آج سال کے آغاز کے ساتھ ساتھ ترکیہ صدی کا بھی سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں