فلپائن میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد اننچاس ہو گئی ۔
قومی ادارہ برائے انسداد آفات کے مطابق سیلاب کے باعث اننچاس افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بائیس افراد کی تلاش جاری ہے۔
ملک بھر کے چونتیس صوبوں میں سے دس زیر آب آ چکے ہیں جن کے نتیجے میں پانچ لاکھ تریپن ہزار نو سو تیراسی افراد متاثر جبکہ اکیاون ہزار چار سو چھپن افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دس ہزار ایک سو سینتالیس افراد تاحال پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ ہر سال طوفانوں سے متاثرہ فلپائن میں قدرتی آفات سے نقصان پہنچتا ہے ۔