ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام:دمشق کے ہوائی اڈے پر فضائی حملہ،2 شامی فوجی ہلاک

شام میں اسد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  دمشق ہوائی اڈے پر اسرائیلی طیاروں نے حملہ کیا ہے ۔

شامی فوج نے تصدیق کی ہےکہ اسرائیل کی جانب سے ملک کے ایک مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 2 شامی فوجی ہلاک ہوئے۔

 شام کی سرکاری خبر ایجنسی سانا کا شامی فوج کے توسط سے بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے جس ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا وہ غیر فعال ہےجس کے اطراف میں  گزشتہ درمیانی شب حملہ کیا گیا۔

شامی فوج کے مطابق، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے جب کہ کچھ تنصیبات کو نقصان بھی پہنچا تاہم  ہوائی اڈہ غیر فعال ہونے کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملے میں ہوائی اڈے اور اس کے قریب ایک اسلحہ  گودام کو نشانہ بنایا گیا جو کہ  جنوبی دمشق کے قریب ہے جب کہ حملے میں مجموعی طور پر 4 افراد مارے گئے۔

میڈیاخبروں کے مطابق، ایک سال کے دوران دمشق کے ہوائی اڈے پر یہ اسرائیلی فوج کا دوسرا حملہ ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سال 2011 سے اسرائیل متواتر شام میں موجود ایرانی نواز  گروہوں کے اڈوں پر حملہ کرتا رہتا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں