English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ کی برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی


سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)

 ممبئی: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی دے دی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان بھارتی سیاستدانوں کو شرم دلائی جو اس کے لباس کے انتخاب پر شکایت کررہے ہیں۔

عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔

uorfi-javed-writes-these-people-are-making-me-suicidal-anyways-so-either-i-kill-myself-or-as-politicians-file-police-complain-against-her-003

ایک بھارتی سیاستدان چترا واگھ نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ عرفی جاوید عریاں لباس پہننے پر دبئی میں گرفتار

پولیس شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ مجھے علم ہے کہ سیاستدانوں کے متعلق کچھ اپلوڈ کرنا خطرناک ہوتا ہے لیکن یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں، یا تو میں خود کو مار لوں یا ان (سیاستدانوں) کے ہاتھوں ماری جاؤں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سب میں نے شروع نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی کے ساتھ کچھ برا کیا ہے، یہ سب بغیر کسی وجہ کے میرے پیچھے پڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے