English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذہب کی جبری تبدیلی پر مبنی پاکستانی فلم نے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

القمر

فرانس: پاکستان کے صوبہ سندھ میں جبری مذہب کی تبدیلی زبردستی شادی کے حقیقی واقعات پر فلمائی گئی دستاویزی فلم ’The Losing Side ‘ نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرلیا۔

دستاویزی فلم ’The Losing Side‘ کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نومبر کے مہینے کے لیے بہترین انسانی حقوق کی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس ایوارڈ کیلئے ایک امریکی فلم کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

فلم کے ڈائریکٹر جواد شریف کے مطابق یہ فلم صوبہ سندھ میں ہندو خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں مذہب کی جبری تبدیلی اور اغواء کر کے زبردستی شادی کا شکار ہونے والی چار خواتین اپنی کہانیاں بیان کر رہی ہیں۔

ہدایتکار کا کہنا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ اس دستاویزی فلم سے لوگوں کو اِن متاثرین کی حالت زار کی تصویر کشی کرنے میں مدد ملے گی اور یہ فلم ہماری آنکھیں کھولے گی اور اس ضمن میں حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے