صومالیہ کے علاقے ہیران میں دو الگ الگ خودکش حملوں میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
ہیران کے مہاس کے میئر مومن محمد ہالا نے کہا ہے کہ ان حملوں میں ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 افراد ہلاک ہوئے، اور عمارتیں منہدم ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہالانے کہا، "دہشت گردوں نے آج صبح دو خودکش حملے کیے ہیں۔ پہلا ایک عمارت میں اور دوسرا ایک بازار میں ہوا۔ حملوں میں بہت سے شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔
اطلاع کے مطابق نشانہ بننے والی عمارت دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف آپریشن کرنے والی سیکیورٹی فورسز کا ہیڈ کوارٹر تھی۔
یہ حملہ الشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کیے جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
