English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین: وطن کے لئے ایک عمر کا نذرانہ، کریم یونس کو رہا کر دیا گیا

القمر

فلسطینی قیدی کریم یونس کو، عمر کے 40 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد ، رہا کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی انجمن برائے اسیران  نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ سزائے قید کی مدت پوری ہونے کے بعد یونس کو رہا کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے یونس کو 6 جنوری 1983 میں حراست میں لیا اور عمر قید کی سزا سُنائی۔ اس عمر قید کو بعد میں 40 سال میں بدل دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق کریم یونس  فلسطین کے صدر محمود عباس  کی زیرِ قیادت تحریک ‘فتح موومنٹ’ کی مرکزی کمیٹی کا رکن ہے۔ وہ 1956 میں پیدا ہوا، 27 سال کی عمر میں فولادی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا اور عمر کے 40 سال گزارنے کے بعد 67 سال کی عمر میں رہا کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے