English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات کی انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

القمر

 لاہور: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو پر عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا ہے۔

تمغہ امتیاز کی حامل باصلاحیت اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل اپلوڈ کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ پیزا لینے جارہی ہیں۔

مہوش حیات نے اس مختصر وڈیو میں ایک بولڈ لباس پہنا ہوا ہے جو ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

متعدد صارفین نے ان کو لکھا کہ اگرچہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن ان کو مکمل اور مہذب لباس پہننا چاہئے۔

بعض صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لئے اور ان کی شخصیت پر سخت تبصرے دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مہوش حیات نے ولاگر عادل راجہ کی جانب سے الزام تراشی اور بدنام کرنے پر سخت ردعمل دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے