English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کیلیے الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کو طلب کرلیا

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ سے نا اہلی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لیے وفاقی وزیر کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے اسحاق ڈار کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ نوٹس میں اسحاق ڈار کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ وہ 9 جنوری کو خود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

مزیدپڑھیں: اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ 26 دسمبر 2022 کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو اب 9 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے