English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان باز آجائے ورنہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے: خلوصی آقار

القمر

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے  کہا ہے کہ  یونان کے ساتھ تھ ہمیں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مکالمت کی بات کرتے ہیں مگر یونان اس بارے میں خاموش ہے ۔

 وزیر دفاع  نے ترک ضلع توکات میں اپنے بیان میں کہا کہ  یونان کے ساتھ ہمیں سنگین مسائل لاحق ہیں جنہیں مکالمت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں البتہ یونان نے اس بارے میں خاموشی سادھ رکھی ہے، ابھی کل ہی کی بات ہے یونان نے ہماری ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں پریشان کیا،وہ شب و روز ہمارے خلاف  اشتعال انگیز حرکات کرتے رہتے ہیں جن پر ہمیں جواب دینے کا حق  حاصل ہے،اس کے باوجود ہم یونان سے مکالمت کی راہ چاہتے ہیں مگر وہ ہے کہ کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

 خلوصی آقار نے مزید کہا کہ  ہم نے یونان کو متعدد بار  متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے،اشتعال انگیزی بند کرے اور ہم سے بات کرے مگر وہ سنجیدہ نظر نہیں آتا، اگر یہ روش برقرار رہی تو ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے جس کی گواہ تاریخ بھی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے