یوگنڈا میں ایک مسافر بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔
شمالی صوبہ کیوگا پولیس کے ترجمان پیٹرک جیمی اوکیما نے بتایا کہ یہ حادثہ کمپالا-گولو شاہراہ پر پیش آیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک مسافر بس اور گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ بارہ افراد جائے حادثہ پر جبکہ چار اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔